English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 6 کان کن ہلاک

القمر

ایران کے صوبہ سمنان میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 6 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران سرکاری ٹیلی ویژن کے لئے جاری کردہ بیان میں سمنان کے گورنر محمد رضا ہاشمی نے کہا ہے کہ تقریباً 10 گھنٹے کی امدادی کاروائیوں کے بعد ملبے تلے دبے 6 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ہاشمی نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ کان میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ گیس سے متاثرہ کان کنوں کو ہسپتال میں طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے