English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل نے حماس کی تجویز مسترد کر دی

القمر

اسرائیل نے، قیدیوں کے تبادلے سے متعلق، حماس  کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل KAN کے مطابق حماس کی تجویز میں 50 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے غزّہ کی جھڑپوں میں 3 روزہ وقفے اور اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی عورتوں اور بچوں کی رہائی  کی شرط رکھی گئی ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 کی خبر میں، نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے، ایک اسرائیلی بااثر شخصیت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ جاری مذاکرات کے ذرائع نے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اسرائیل زیادہ وسیع پیمانے  پر قیدیوں کے تبادلے کا خواہش مند ہے۔

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ  کے ترجمان ابو عبیدہ نے ، حماس کے ٹیلی گرام چینل سے جاری کردہ آڈیو ریکارڈنگ میں، کہا ہے کہ قطر کے ثالثین گذشتہ پورے ہفتے میں غزّہ کے اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں 200 فلسطینی بچوں اور 25 عورتوں کی رہائی کے لئے کام کرتے رہے ہیں۔

ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے، غزّہ  میں موجود، 100 اسرائیلی عورتوں اور بچوں  کی رہائی کی طلب پیش کی گئی ہے۔ ہم نے،  بحیثیت القسام ، ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ 5 روزہ فائر بندی  کے جواب میں 50 عورتوں اور بچوں کو رہا کیا  جائے گا اور یہ تعداد 70 تک پہنچ سکتی ہے۔

ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے متوقع سمجھوتے میں فائر بندی اور علاقے میں انسانی امداد کا داخلہ بھی شامل ہو گا لیکن اسرائیل اس موضوع کو لٹکا رہا اور اس سے پہلو تہی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے