English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ: پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا

کراچی: سندھ میں پولیس اہل کاروں سمیت 8 افراد کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں سے 8 افراد کو اغوا کیا ہے، جن میں 2 پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

کچے کے ڈاکوؤں نے سندھ کے علاقے گھوٹکی میں آندل سندرانی میں پولیس چوکی نمبر 5 پر دھاوا بولا اور 2 اہل کاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد آپریشن کیا گیا، جس میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ کارروائی میں شامل ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرکے آپریشن وسیع کردیا گیا ہے اور مغوی اہل کاروں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکوؤں کے ہاتھوں سندھ کے علاقے شکارپور میں آندلانی پل سے 3 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں کچے کے قریب ایک دوسرے علاقے سے بھی ایک شخص کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے ڈاکو اپنے ساتھ لے گئے۔

اُدھر جیکب آباد کے علاقے گڑھی حسن گاؤں میں بھی 2 افراد کو ڈاکو اغوا کرکے لے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے