English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دریائے سندھ میں ایک اور باپ ، بیٹی کے ڈوبنے کا واقعہ

حیدر آباد: دریائے سندھ میں ایک اور باپ ، بیٹی کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے،  حسین آباد کے قریب دریائے سندھ میں باپ بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے سندھ میں  ڈوبنے والوں میں 9سالہ مریم اور اسکے والد یعقوب شامل ہیں، مریم پاؤں پھسلنے سے دریا میں جاگری جس کو بچاتے ہوئے باپ بھی ڈوب گیا۔

ریسکیو ٹیم نے فوری آپریشن کرتے ہوئے دونوں باپ بیٹی کی لاشیں نکال کر قریبی اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی دریائے سندھ پر ایک ہی گھرکے 3افراد ڈوب گئے تھے، جن میں باپ ، بیٹا اور بیٹی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے