لاہور:پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی کاکہنا ہے کہ سوات میں قرآن کریم کا نام لے کر ایک انسان کو جلا دیا گیا، خود ہی منصف اور مدعی بننے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا، قرآن رحمت ہی رحمت ہے،قرآن عدل کا حکم دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا کہ خود ہی الزام لگائے اور خود ہی جلاد بن جائے، ایسے واقعات اسلام اور پاکستان کو بدنام کرتے ہیں،تمام مجرم سامنے ہیں ان کو سزا نہیں ہوتی۔

