English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی دنیا اسرائیل کو خطے میں جارحانہ جنگ پھیلانے سے روکے،ترک صدر

القمر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ کو غزہ کے بعد اب دوسرے ممالک تک پھیلا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نیوز کانفرنس میں اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دبائو ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال ہوگیا اور اب وہ جنگ کو لبنان تک پھیلا رہا ہے جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا۔ ترک صدر نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جارحانہ جنگ پھیلانے سے روکا جائے اور بھی کوئی ملک یا ادارہ جو دنیا میں امن چاہتا ہے وہ آگے بڑھے اور اسرائیل کو جارحیت سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر بھی کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے انسانی بنیادوں پر کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے