حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو کی ہدایت پر حیسکو ریجن میں سندھ پولیس افسران اور اہلکاروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور ساتھ ساتھ ریکوری مجسٹریٹ بھی موجود ہیں جو موقع پر ہی بجلی چوروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے جس میں جرمانہ عائد کیا جائے گا، مقدمہ بھی درج ہوگا اور فوری گرفتار ی بھی عمل لائے جا سکے گی، حکومت پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کی ہدایات ہیں کہ انرجی/ پاور سیکٹر کے سرکولر ڈیبٹ کو کم کرنے کے لیے اینٹی تھیفٹ ریکوری مہم مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو بہتر بجلی کی سہولت فراہم کی جا سکے، 84874 ملزمان بجلی چوری میں پائے گئے، 74753 مقدمات درج کرانے کے لیے لیٹر جمع کرائے گئے ہیں، جس میں 7378 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں، 291 بجلی چور گرفتار ہیں اورحیسکو کے 3 ملازمین بھی بجلی چوری میں سہولت کاری میں گرفتار ہیں، جبکہ 47 ملازمین کو بجلی چوری اور سہولت کاری کے الزام میں معطل کر رکھا ہے اور ایک ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، 14 ارب 51 کروڑ 88 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہیں، حیسکو کے مختلف آپریشن سب ڈویژنز کی حدود میں کارروائیوں کے دوران سانگھڑ سب ڈویژن کی حدود میں 891 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ نادہندگان کے 401 کنکشن منقطع کر دیے گئے، شہداد پور Iسب ڈویژن کی حدود میں 985 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے جبکہ نادہندگان کے 336 کنکشن منقطع کر دیے گئے، شہداد پور II سب ڈویژن کی حدود میں 748 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ نادہندگان کے 336 کنکشن منقطع کر دیے گئے، کھپرو سب ڈویژن کی حدود میں 854 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ نادہندگان کے 384 کنکشن منقطع کر دیے گئے، شاہپور چاکر سب ڈویژن کی حدود میں 1038 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ نادہندگان کے 467 کنکشن منقطع کر دیے گئے، جھول سب ڈویژن کی حدود میں 968 غیرقانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ نادہندگان کے 435 کنکشن منقطع کر دیے گئے، سندھڑی سب ڈویژن کی حدود میں 889 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ نادہندگان کے 400 کنکشن منقطع کر دیے گئے اور دیگر سب ڈویژنوں کے علاقوں سے 10474 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے، جبکہ نادہندگان کے 4713 کنکشن منقطع کر دیے گئے، بجلی چوروں پر ایف آئی آر درج کرانے کے لیے متعلقہ تھانوں میں 527 سے زائد لیٹر جمع کرا دیے گئے ہیں اور نادہندگان سے 9.67 ملین سے زائد کی وصولی کی گئی، جبکہ نادہندگان کے عدم ادائیگی پر 7581 سے زائد بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں اور یہ کنکشن واجبات کی ادائیگی کے بعد بحال کیے جائیں گے۔
