
اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) رواں سال معاشیات کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر امریکا کے ڈارون ایسیموگلو، سائمن جانسن اور جمیز رابنسن کو دے دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق معیشت دانوں کو نوبیل انعام اداروں کے قیام اور خوشحالی پر ان کے اثرات کی تحقیق پر دیا گیا ہے۔ نوبیل انعام کمیٹی کا کہنا ہے کہ ممالک کے درمیان آمدن میں وسیع فرق میں کمی وقت کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انعام یافتہ معیشت دانوں نے اپنی تحقیق میں ممالک کے درمیان آمدنی کے فرق کو کم کرنے کے لیے سماجی اداروں کی اہمیت کا مظاہرہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ادب کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ کو دیا گیا تھا۔
