English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ادارئہ صحت نے نوعمر افراد کے لیے منکی پاکس ویکسین کی منظوری دیدی

القمر

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے 12 سے 17 سال کے افراد کو منکی پاکس سے محفوظ رکھنے کے لیے جرمن کمپنی بویرین نارڈک کی تیار کردہ ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 12 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر خدشات کا باعث بننے والی اس بیماری کے لیے زیادہ غیرمحفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈبلیو ایچ اونے رواں سال اگست میں جمہوریہ کانگو سے منکی پاکس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے بعد 2سال میں دوسری بار منکی پاکس کو عالمی صحت عامہ کے لیے ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے