ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بڈگام کے بالائی علاقوں میں تلاشی مہم دوبارہ شروع

سری نگر/وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے اونچے علاقوں میں شروع کی گئی تلاشی مہم جمعہ کی صبح دوبارہ شروع ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے پیر پنجال سلسلے کے دشوار گزار علاقوں میں تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام-پونچھ سرحد کے قریب تقریباً 15,000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک جنگلاتی علاقے میں چلائی جا رہی ہے۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے یہ تلاشی مہم کافی چیلنجنگ ہے۔یہ علاقہ پیر پنجال سلسلے میں آتا ہے، جو کشمیر وادی کو پونچھ – راجوری علاقے سے جوڑتا ہے۔
علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ سکیورٹی فورسز نے محاصرہ اور تلاشی مہم (سی اے ایس او) شروع کی تھی، جس کے بعد جمعرات کی شام گولی چلنے کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رات کے وقت مہم روک دی گئی تھی اور جمعہ کی صبح اسے دوبارہ شروع کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مشتبہ علاقے کے چاروں طرف سخت گھیراؤ برقرار رکھا ہوا ہے اور تلاشی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم میں مدد کے لیے اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو بھی علاقے میں بھیجا گیا ہے۔اس مہم کے بارے میں اب تک پولیس یا فوج کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں