راجوری/راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک اگلے فوجی مورچے سے گرنے کے نتیجے میں 26 سالہ فوجی جوان جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے فوجی کی شناخت لانس نائیک ریتک چودھری کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریتک چودھری اگلے مورچے سے نیچے ڈھلوانی پہاڑی کی جانب گر گئے۔
حادثے کے فوراً بعد انہیں رملیدھارا کے ایم آئی روم منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں پہنچتے ہی مردہ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فوجی جوان کی میت قانونی ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔
لانس نائیک ریتک چودھری کا تعلق گجرات کے تاپی ضلع کے اکلڈا گاؤں سے بتایا گیا ہے۔