ٹنڈوآدم(پ ر)خواجہ خلیل احمدکی ٹنڈوآدم آمد،علامہ احمدمیاں حمادی کے انتقال پرصاحبزدگان سے تعزیت،جمعیت علما اسلام کے مرکزی نائب امیراور خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف کے سجادہ نشین خواجہ خلیل احمدتنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاپاکستان کے بانی اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سندھ کے امیرعلامہ احمدمیاں حمادی کے انتقال پرعلامہ کے ادارے جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت میں آئے جہاں پربعدنمازعشا انہوں نے علامہ احمدمیاں حمادی کی تحفظ ختم نبوت پرخدمات کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا۔خواجہ خلیل احمدنے کہاکہ سندھ بھرمیں قادیانیوں سے آگاہی علامہ احمد میاں حمادی کی محنت کا نتیجہ ہے،مدرسہ میں صاحبزدگان علامہ محمد راشد مدنی،مفتی محمد طاہر مکی،حافظ محمدزاہد الحجازی، حافظ محمدطارق الحمادی،علامہ احمدمیاں حمادی کے خادم خاص قاری عبدالرحمن الحذیفی اور حافظ نذیر انڈھڑ کے علاوہ جامعہ علم وعمل کے مہتمم مفتی حبیب الرحمن السعید،شبان ختم نبوت کے محمدمحرم علی راجپوت، جامعہ مدنیہ اشاعت العلوم کے مفتی ثنا اللہاورمفتی احمدبلوچ ودیگرموجود تھے۔ سب علما نے اپنے اپنے انداز میں علامہ احمدمیاں حمادی کوخراج تحسین پیش کیا۔
