English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

القمر

پرتھ (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دیدی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27 ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔ پرتھ میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے 31.5 اوور میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر آؤٹ کردیے جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے اور شاہین شاہ آفریدی نے3، 3 جب کہ حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پراعتماد آغاز فراہم کیا اور 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ عبداللہ شفیق نے37 اور صائم ایوب نے 42 رنز بنائے، محمدرضوان نے 30 اور بابراعظم نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صدر مملکت آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح پر ٹیم کو مباکباد پیش کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے