English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی احتجاج میں  سرکاری وسائل استعمال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

القمر



پشاور:

پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے  ہوئے اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے  اپنے فیصلے میں کہا کہ مفروضوں کی بنیاد پر درخواست کو نہیں سن سکتے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری ایس او پیز کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔

ہائی  کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری نے سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہدایات ملنے کی تردید کی۔ چیف سیکرٹری کے ایس او پیز کے بعد درخواست نہیں سن سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے