English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواجہ سعد رفیق بھی پیکا قانون کے خلاف  بول پڑے، صحافتی تنظیموں سے مشاورت کا مطالبہ

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے  کہا کہ فیک نیوز ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، مگر کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے، قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت کے ساتھ ساتھ انہیں بنانے والوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے، اس لیے اس معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پیکا قانون میں ضروری ترامیم کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے