ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ائیرپورٹ: سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 10 گداگر گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو بیرون ملک گداگری میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ ملزمان سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر پاکستان پہنچے تھے، انہیں سعودی حکام نے گداگری میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق مختلف شہروں سے ہے، جن میں راجن پور، کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ شامل ہیں، یہ تمام افراد عمرہ ویزے پر سعودی عرب گئے تھے لیکن وہاں کئی ماہ سے گداگری میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ یونٹ کراچی منتقل کر دیا ہے، ادارے کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس پر امیگریشن کی سخت اسکریننگ کی جا رہی ہے اور گداگری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں