اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کی حالیہ رپورٹ کو بھارت کے غیر ذمہ دارانہ ریاستی طرزعمل کو بے نقاب کرنے والا قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی توثیق کرتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ رپورٹ نے بھارت کی دیگر ممالک میں مداخلت، قتل و غارت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خطرناک رجحانات کی نشاندہی کی ہے، بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ کو متاثر کرنے والی کارروائیاں پاکستان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور بھارت قانون اور مکالمے کی بجائے دھمکی، طاقت اور تشدد کو اپنی عادت بنا چکا ہے۔
صدر نے بھارت کی اقلیتوں کے خلاف سخت پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتوں کو دیوار سے لگانے اور محدود حقوق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو خطے میں امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
