افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں چھوڑا گیا جدید امریکی اسلحہ خطے کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ اس اسلحے کو ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جس کے شواہد مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔
امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کے مطابق پاکستان میں فعال دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں میں جدید امریکی اسلحہ استعمال ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں، جس سے علاقائی امن و استحکام پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
