ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی اے نے سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام موبائل سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ہر شہری اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ اپنی زیرِ استعمال تمام سمز اپنے نام پر رجسٹر کروائے، جبکہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانوناً ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سم کے کسی بھی غلط یا غیر قانونی استعمال کی مکمل ذمہ داری متعلقہ رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوگی۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہیں، جبکہ کالز، پیغامات اور ڈیٹا سروسز کے استعمال میں مقررہ ضوابط کی پابندی لازم ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ صارف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں