English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی؛ مدرسے کے معلم کی 13 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی ، مقدمہ درج

القمر

راولپنڈی کے تھانہ گنجنمڈی کے علاقے میں مدرسے کے معلم نے 13 سالہ طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، معلم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ  نے بتایا کہ13 سالہ بیٹا ناولٹی سینما کے قریب مدرسے میں زیر تعلیم ہے اور چار ماہ سے وہیں مقیم ہے ، گزشتہ روز اچانک گھر آگیا اور بتایاکہ صبح 4 بجے استاد قاری شیر محمد نے سر دبوانے کے لیے بلوایا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق بچے نے گھر آکر بتایا کہ قاری شیر محمد مجھے مدرسے کی تیسری منزل پر اپنے کمرے میں لے گیا اور زبردستی مبینہ زیادتی  کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا میڈیکل پراسز کروا کر مقدمہ درج کرلیاگیا  جبکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے