ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ،حملہ آور ہلاک

 صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کی پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی اسکالر اور مبلغ انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔

جہلم پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ٹی ایس چوک میں واقع قرآن اکیڈمی کے باہر فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

بیان کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت نہیں ہو سکی۔

جہلم پولیس کے ترجمان کاشف کیانی نے بتایا کہ انجینئر محمد علی مرزا قرآن و سنت ریسرچ اکیڈمی کے باہر تھے جہاں وہ لیکچر دیتے ہیں جب کہ ایک شخص 9 ایم ایم پستول لے کر احاطے میں آیا، زمین پر لیٹ گیا اور فائرنگ کر دی۔

جہلم کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) چودھری شفیق نے بتایا کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے دوران انجینئر محمد علی مرزا محفوظ رہے۔

کاشف کیانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حملے کے دوران عالم دین کی سیکورٹی ٹیم میں شامل ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ کانسٹیبل کے پاو ¿ں میں گولی لگنے سے جسے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے مدد لی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں