ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرہندایک اہم خطہ ،جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پارہی ہے: ایڈمرل نوید اشرف

راولپنڈی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے۔ بحرہند میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میری ٹائم سینیٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ پر دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد جیو اسٹرٹیجک رجحانات اور جنگ پرجدید ٹیکنالوجیز کےاثرات پرتبادلہ خیال کرنا تھا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مقامی پیداوار سے پاکستان میں کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔ کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کیلئے دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے۔ بحرہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے۔ بحرہند میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پرنمایاں اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں