English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت، امریکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی، 2 گرفتار

القمر

کوڈاگو: بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے کرناٹک میں ایک امریکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 ویراج پیٹ اسمبلی حلقہ کے کٹہ گرام پنچایت علاقہ میں ایک ہوم اسٹے پر جھارکھنڈ کے ایک ملازم کے ذریعے امریکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

جھارکھنڈ کے رہنے والے وریجیش کمار پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ پولیس نے ہوم اسٹے کے مالک وشال پر معاملے کو چھپانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ملزمان کو پہلے ہی 3 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 متاثرہ خاتون واشنگٹن کی رہائشی، کوڈاگو کے کوٹا گائوں میں دیوی ولا ہوم اسٹے میں رہ رہی تھی۔

 اس دوران ملزم برجیش کمار نے ایک میٹھے مشروب میں نشہ آور چیز ملائی اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ جب متاثرہ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد ہوم اسٹے کے مالک کو واقعے کی اطلاع دی، تو اس نے پولیس کو بتانے کے بجائے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔

 مالک نے مبینہ طور پر خاتون کو پیشکش کی کہ وہ ان سے قیام کے چارجز نہیں لے گا، بشرطیکہ وہ خاموش رہیں۔

انکار کرنے پر مالک نے خاتون کا موبائل فون چھین لیا اور انہیں 3 دن تک ایک کمرے میں بند رکھا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ہوم اسٹے کے مالک وشال نے وائی فائی کو تین دن تک منقطع کرکے معاملے کو دبانے کی کوشش کی تاکہ متاثرہ کسی سے رابطہ نہ کرسکے۔

غیر ملکی متاثرہ تین دن بعد یہ کہہ کر چلی گئی کہ وہ میسور جائے گی، وہاں سے اس نے امریکی سفارت خانے کو اطلاع دی۔

امریکی حکام نے ای میل کے ذریعے میسور پولیس سے رابطہ کیا اور وہاں کے اہلکاروں کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی اطلاع ہے کہ وزارت خارجہ کے حکام نے منگل کو ضلع کا دورہ کیا۔

اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ بندومنی نے بتایا کہ ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ کٹا پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں درج کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے