English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ میں جائیداد تنازع پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

القمر

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چکی شاہوانی کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص، اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد مشتعل لواحقین نے بادینی پل کے قریب احتجاج کیا، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک معطل ہوگئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے