English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل فلسطینیوں کی منظم "نسل کشی” کررہا ہے، یوسی ایل اے

امریکی کیلیفورنیا یونیورسٹی، لاس اینجلس میں طلبہ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی باشندوں کی منظم نسل کشی کررہی ہے۔

یونو رسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس یوسی ایل اے کی طلبہ تنظیم  نے تین مارچ کو ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست فلسطینیوں کی منظم نسل کشی میں مصروف ہے اور اس ضمن میں تمام بین الالقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

قرارداد میں تعلیمی ادارے پر زوردیا گیا ہے کہ وہ ایسی کمپنیوں سے خود کو الگ کرلیں جو کسی بھی قسم کے ظلم و ستم کرنےو الے ممالک کی کسی بھی سطح پر معاونت کرتی ہیں، جس میں اسرائیل سرفہرست ہے جو مقبوضہ فلسطین میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے۔

شہداء کو خراج تحسین: اسرائیل کا فلسطینی اسکول کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Al Fatat Al Laji’a-Israeli-forces- Jerusalem-Palestinian-School

صیہونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسکول پر الزام اعائد کیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے غیر نصابی سرگرمیوں میںفلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جو ناقابل قبول ہے۔

صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت تعلیم  نےمقبوضہ بیت المقدس کے ایک فلسطینی اسکول الفتات ال لاجہی کے پرنسپل پر الزام عائد کیا ہے کہ اسکول نے غیر نصابی سرگرمیوں کے دوران اسکول انتظامیہ نے فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، اسرائیل کے خلاف نفرت انگیزی کو ہوا دیتے ہوئے فلسطینی شہداء کی ویڈیوز اور فلسطین کی آزادی کے ملی نغمے چلائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی سفارش پر صیہونی فوج نے الفتات ال لاجہئی اسکول کے پرنسپل کو تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔

صہیونی فوج نے 5 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا

Zionist-army-detained-Palestinian-children

قابض فوج نے آٹھ سے بارہ سال کی عمر کےان فلسطینی بچوں پر صہیونی بستی سے سبزیاں توڑنے کا الزام عائد کیا  ہے۔

گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے آٹھ سے بارہ سال کی درمیانی عمر کے 5 فلسطینی بچوں کو گرفتار کرتے ہوئے خوف زدہ بچوں کو صہیونی فوجی گاڑی میں ڈال کرنا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نا بالغ بچوں پر الخلیل کے نزدیک غیر قانونی صہیونی بستی ہائوت مون سے آباد کاروں کی کاشت کی گئی سبزیاں توڑنے کا الزام  لگایا ہے۔

منبع: روزنامہ قدس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے