English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: قابض افواج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض افواج ضلع اسلام آباد کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئیں اور اندھا دھند فائرنگ کی جب کہ اس موقع پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن کے باعث گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے جب کہ کسی بھی مظاہرے سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بیوی، ساس اور سسر ہلاک

فائرنگ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، کشمیر میڈیا سروس

سری نگر: مقبوضہ جموں کشمیر میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس کے اہلکار نے اپنی بیوی، ساس اور سسر کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 افراد بھی زخمی ہوگئے، اہلکار کی شناخت راجندر کمار کے نام سے ہوئی ہے جو جموں کے علاقے میں سیکیورٹی ونگ میں تعینات تھا۔

رپورٹس کے مطابق راجندر کمار پروموشن کی خوشی میں مٹھائی لیکر سسرال پہنچا اور تھوڑی ہی دیر بعد سسرال والوں پر فائرنگ کردی، واقعہ کے بعد پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار نے فائرنگ گھریلو جھگڑے کے باعث کی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے