ملک بھرمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اپیل پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی
جارہی ہیں۔ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے نماز جمعہ کے بعد
سے مظاہروں کے آغاز کا اعلان کیا ہوا ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے اور پھر بجلی و گیس کی
قیمتوں میں بھی مزید اضافے کے لیے پرتولے جارہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے شہر شہر گاؤں گاؤں احتجاج کا
سلسلہ بدھ سے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔
پی ڈی ایم کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائے گا۔
کراچی کی ایمپریس مارکیٹ مین صدر میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔
اسی طرح پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوں گے۔
