ترک فٹ بال کلب گلاتاسرائے نے یو ای ایف اے یورپین لیگ کے ای گروپ میں اپنے تیسرے میچ میں روسی ٹیم لوکوموٹف ماسکووا کو ایک صفر کےا سکور سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں لیڈرشپ کو برقرار رکھا ہے۔
ماسکو میں کھیلے گئے میچ کو گلا تاسرائے نے ایک۔ صفر سے جیت لیا۔
پہلے ہاف میں میچ صفر۔ صفر کے اسکور سے برابر رہا ، دوسرے ہاف میں ترک کلب نے گول کرتے ہوئے برتری قائم کر لی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرا ر رہی۔
اس نتیجے کے بعد گلاتا سرائے 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سر فہرست ہے۔
