محبوبہ مفتی اتفاقِ رائے سے دوبارہ پی ڈی پی صدر منتخب

سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو پارٹی کے الیکٹورل کالج نے متفقہ طور پر ایک بار پھر پارٹی صدر منتخب کرلیا۔ جموں اور سرینگر سے تعلق رکھنے والے الیکٹورل کالج کے اراکین نے ان کی حمایت میں اتفاقِ رائے سے ووٹ دیا۔محبوبہ مفتی کی دوبارہ صدارت کے لیے تجویز سابق وزیر اور پارٹی کے سینئر رہنما عبد الرحمان ویری نے پیش کی، جبکہ سینئر رہنما محمد خورشید عالم نے اس تجویز کی تائید کی۔
اجلاس میں موجود الیکٹورل کالج کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر محبوبہ مفتی کی امیدواری کی حمایت کی۔ وہیں جموں سے تعلق رکھنے والے الیکٹورل کالج کے اراکین نے آن لائن اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ان کی دوبارہ انتخاب کی حمایت کی۔
اس انتخاب کے ساتھ ہی محبوبہ مفتی پی ڈی پی کی صدر برقرار رہیں گی۔ وہ سال 2002 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ ان کی دوبارہ نامزدگی کو پارٹی کی قیادت کے ساتھ ان کی طویل وابستگی کے ایک اور اہم باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں