اننت ناگ/ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے کے کنگن ہال میں 5اکتوبر کو پیش آئے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان جمعرات کو سرینگر کے ایس کے آئی ایم ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت محمد سامق نائیکو ولد فیاض احمد نائیکو ساکن برینٹی بٹ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔نوجوان حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے ایس کے آئی ایم ایس سرینگر میں زیرِ علاج تھا، تاہم جمعرات کو وہ جانبر نہ ہو سکا۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments