کٹھوعہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے50سالہ شخص نعش برآمد

کٹھوعہ/ضلع کٹھوعہ میں جمعرات کو بہار سے تعلق رکھنے والا ایک 50 سالہ شخص ہٹلی موڑ کے مقام پر مردہ پایا گیا۔ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ مذکورہ شخص ہٹلی موڑ پر ایک شہتوت کے درخت کے قریب بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے اسے اس حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت سمیع اللہ ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے۔افسر کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانونی و طبی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں