English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کے خلاف کراچی سے خیبر تک آج احتجاج کا اعلان

القمر

ملک بھرمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اپیل پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی
جارہی ہیں۔ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے نماز جمعہ کے بعد
سے مظاہروں کے آغاز کا اعلان کیا ہوا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے اور پھر بجلی و گیس کی
قیمتوں‌ میں‌ بھی مزید اضافے کے لیے پرتولے جارہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے شہر شہر گاؤں گاؤں‌ احتجاج کا
سلسلہ بدھ سے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔

پی ڈی ایم کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائے گا۔
کراچی کی ایمپریس مارکیٹ مین صدر میں‌ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔
اسی طرح پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے