اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے۔
شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔
انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے۔
پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ 1 ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9فیصد اضافہ ، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 8, 2022
