ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گیس سپلائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں  وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت  پٹرولیم مصدق ملک , مشیر وزیراعظم احد چیمہ  اور متعلقہ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے موسم سرما میں گھریلو صارفین  کو خصوصاً  ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کی ہدایت کی۔ مزید براں وزیراعظم نے  ٹیکسٹائل ملز کو گیس سپلائی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تاکہ ٹیکسٹائل ملز کو بروقت گیس فراہم کر کے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔

موسم سرما میں گیس کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، علاوہ ازیں وزیراعظم نے جنوری کے مہینے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کھاد کی مزید درامد کی ہدایت بھی جاری کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں