ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار کی محنت سے روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے۔ 

شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں