یوکرین سے 34 یتیم بچوں کو ترکیہ منتقل کردیا گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ خاتون اول ایمنے ایردوان نے 2 اکتوبر کو استنبول میں واحدالدین مینشن میں میزبان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا کے ساتھ جنگ کا شکار ہونے والی خواتین اور بچوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خاتون اول ایمنے ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ امن کے قیام کے لیے تمام شعبوں میں اپنی سفارتی جدوجہد جاری رکھے گا، جیسا کہ اس عمل کے آغاز میں کیا گیا تھا۔
دوسری جانب زیلینسکا نے اس حقیقت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ ترکیہ نے 1300 یوکرائنی یتیم بچوں کی میزبانی کی، اور ایمنے ایردوان سے خصوصی ضروریات کے حامل تقریباً 200 بچوں کو ترکیہ منتقل کرنے کے لیے مدد کی درخواست کی۔
ملاقات کے تقریباً 2 ماہ بعد زیلنسکا کی مدد کی درخواست کی طرف پہلا ٹھوس قدم اٹھایا گیاہے۔
یوکرین کے شہر اوڈیسا میں واقع سونیکو چلڈرن ہوم سے 34 یتیم بچوں کو دارالحکومت انقرہ منتقل کیا گیا ہے۔
بچوں کی بحالی کا عمل، جن میں سے سب سے چھوٹا بچہ 10 ماہ کا ہے، صحت کے معائنے کے بعد شروع کیا گیا۔
اولینا زیلنسکا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ انخلا قائدین کی بیویوں کے ساتھ تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔
