English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی 5 سال میں تبدیل

القمر

عدالت نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کو پانچ سال کی نااہلی میں تبدیل کر دیا ہے،
فیصل واوڈا نے سینیٹ کی نشست سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
جسٹس منصور علی شاہ نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کیا کہ ہمارے پاس آپکی تاحیات نااہلی کیلئے کافی مواد موجود ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا اگر اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کیس تاحیات نااہلی کا آگے چلے گا۔ چیف جسٹس نے فیصل واوڈا سے کہا کہ ہم نے آپ کو نیچا دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں طلب نہیں کیا۔
عدالت کی یہ کبھی خواہش نہیں رہی کہ اراکین پارلیمنٹ کو نیچا دکھایا جائے۔ آپ نے بطور رکن قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی۔ عدالت کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں بلکہ قانون کے مطابق ریگولیٹ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے