English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کن الیکٹرک گاڑیوں پر لگے گا ٹیکس اور کس کو ملے گا استثنیٰ؟

القمر
اشتہار

کن الیکٹرک گاڑیوں پر لگے گا ٹیکس اور کس کو ملے گا استثنیٰ؟

اشتہار

حیرت انگیز

مگرمچھ کے جبڑے میں پھنسا بچہ کیسے زندہ بچا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو:‌ پیراگلائیڈر تعمیراتی ٹاور کرین میں پھنس کر فضا میں لٹک گیا

طاعون کی وبا ہزاروں سال قبل کیسے پھیلی؟ قبرستان سے ملنے والے حیران کن شواہد

اسلام آباد (21 جون 2026): نئے بجٹ کے نفاذ کے بعد کون سی الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگے گی اور کس کو استثنیٰ ہوگا؟

پاکستان میں نئے بجٹ کا نفاذ یکم جولائی 2026 سے ہو جائے گا۔ نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) بھی لگایا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں الیکٹرک گاڑیوں پر ایف ای ڈی کے نفاذ کا معاملہ زیر بحث آیا۔

ایف بی آر حکام نے کمیٹی اراکین کو بتایا کہ 75 ہزار ڈالر تک قیمت کی الیکٹرک گاڑی پر کوئی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نہیں ہے۔ پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ سے اوپر کی الیکٹرک گاڑیوں پر یہ ٹیکس لگے گا، اس سے کم قیمت والی گاڑیوں پر ٹیکس نہیں ہوگا۔

اس موقع پر رکن شاہدہ اختر نے ایف بی آر حکام سے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن پر پالیسی بتائیں، کیونکہ جب تک ملک میں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن نہیں ہونگے تو گاڑیاں کیسے چلیں گی۔ پاکستان میں بجلی کے حالات بھی آپ کے سامنے ہیں۔

رکن کمیٹی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ حکومت کی ایک پالیسی ہونی چاہیے، الیکٹرک گاڑیوں کو پروموٹ کریں یا پھر نہ کریں۔ الیکٹرک گاڑیوں میں سے بھی لگژری کی کٹیگری نکال رہے ہیں۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر بھی دیگر گاڑیوں کی نسبت کم ٹیکس ہے۔

ممبر کمیٹی حنا ربانی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں آئی سی ای گاڑیوں کی نسبت کچھ مہنگی ہیں۔ آپ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس نہیں لگا سکتے یہ غلط پالیسی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر 30 فیصد ڈیوٹی پہلے موجود نہیں ہوتی تھی۔ گاڑیوں میں بڑی تیزی سے جدت آ رہی ہے، ہر 6 ماہ بعد نئی چیز آ جاتی ہے۔

علیم ملک
+ postsBio ⮌

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین
امریکا ایران نے 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے…

تیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف…

ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد…

علیم ملک

علیم ملک

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں
مزید خبریں

امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے سہولت کار کو 14 سال قید کی سزا

الحمداللہ، پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی، فیلڈ مارشل کی وسیم بادامی سے گفتگو

پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلیے امیدوار نامزد کر دیا

ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال سے متعلق اہم اعلان

وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کیلیے 91 کھرب 71 ارب منظور

نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ پر ملٹیپل لاگ ان کی سہولت کیوں ختم کر دی؟

پچھلے دنوں زیادہ گفتگو اپنی بھارتی اہلیہ سے نہیں فیلڈمارشل سےکی، نائب امریکی صدر کی دلچسپ گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے