نیویارک: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی خبریں سامنے آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل شروع ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد وہ 79.42 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 2.07 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 75.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان قیاس آرائیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 81 ڈالر 27 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، تاہم اب مثبت پیش رفت کے اشاروں نے مارکیٹ پر دباؤ کم کر دیا ہے۔
امریکا ایران نے 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں
