ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاناما پیپرز اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کیلیے سراج الحق کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے دائر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان بنچ کا حصہ ہوں گے۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ۔

امیر جماعت اسلامی اور ایڈووکیٹ طارق اسد نے 2017ء میں پاناما پیپرز میں سامنے آئے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی۔اس کیس کے ایک درخواست گزار وکیل طارق اسد وفات پا چکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس 5سال 6ماہ بعد سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کیا  ہے۔کیس کی آخری سماعت 23نومبر 2017میں ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں