ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاسی میں ٹریکٹر اور اسکارپیو کی ٹکر، 7 افراد زخمی


ریاسی//ضلع ریاسی میں سُلا-پناسہ سڑک پر جمعرات کو ٹریکٹر اور اسکارپیو گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق حادثہ سُلا-پناسہ سڑک پر پیش آیا، جہاں ٹریکٹر اور اسکارپیو گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں ٹریکٹر پر سوار دونوں افراد جبکہ اسکارپیو میں سفر کرنے والے 5 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال ریاسی منتقل کیا گیا۔ ٹریکٹر پر سوار زخمیوں کی شناخت 45 سالہ محمد جلیل ولد محمد حسین ساکنہ دسانو اور بلونت سنگھ ولد مرحوم تریپتھ سنگھ ساکنہ پناسہ کے طور پر ہوئی ہے۔اسکارپیو میں سوار زخمیوں میں بلدیو راج ولد سنسار چند، ان کی اہلیہ نیرو دیوی، گنیش کمار کی اہلیہ پشپا دیوی، جوگندر سنگھ کی اہلیہ مکھنو دیوی، سبھی ضلع ریاسی کے رہنے والے، جبکہ شیتل تھاپا دختر راج کمار ساکنہ آگر جٹو، کٹرا شامل ہیں۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں