ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کی چھ یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلوں میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائیں گے۔جماعت اسلامی کے وکلاء قیصر امام اور حسن جاوید شورش جبکہ الیکشن کمیشن کے حکام اور دیگر امیدواروں کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں