ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 باقاعدہ قانون بن گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بل منظوری کے مراحل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہو چکا ہے۔

قانون اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں تمام تقاضے پورے کر کے گزٹ کیلئے بھجوا دیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اس سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوایا تھا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے اس بل پر عمل درآمد روک دیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں