ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، کل روزہ ہے

moon

اسلام آباد: ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہ ہونے کا اعلان کردیا، عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ مرکزی کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے، اس دورانیے میں ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوا، اتفاق رائے سے یہ طے پایا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل 2023ء بروز ہفتے کو ہوگی۔

 شوال کے چاند کے حوالے سے ملک کی بیشتر زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 7 بج کر 17 منٹ تک چاند دیکھنے کا وقت تھا۔

اسی طرح لاہور کی زونل کمیٹی نے بھی شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہ پنجاب میں کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لاہور میں چاند 7 بجکر 10 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا۔

دوسری جانب ملائیشیا ، انڈونیشیا، برونائی، سنگاپور ، آسٹریلیا میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے، عید 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں