ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ

economy

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کررہا ہوں اور اس حوالے سے چبھیس اپریل کو بھی اجلاس طلب کیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عید کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ٹیلی فون پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

امیر جماعت السلامی سراج الحق نے کہا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں۔

وزیراعظم نے سراج الحق کو سیاسی بحران کا حل نکالنے کے حوالے سے اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور اس ضمن میں پی ٹی ایم جماعتوں کا 26 اپریل کو مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں