ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا آڈیو لیک پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کردی آڈیو لیک پر چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک نئی آڈیو منظرعام پر آئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گفتگو سے ہر پاکستانی کے ذہن میں تشویش ابھرتی ہے، کیا ملک کے فیصلے گھر والوں کے کہنے کے مطابق ہو رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ پتا چلایا جائے کہ یہ گفتگو اصلی ہے یا نقلی؟، سامنے آنے والی گفتگو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، گفتگو درست ہے تو پھر اس پر پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بابا رحمت زحمت بن کر ملک پر مسلط رہے،  انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر اُنہوں نے جو کیا اس پر پوری دنیا میں مذاق بنا، اب ایک اور جج بھی پی ٹی آئی کے سرگرم رکن ہیں، یہ چیزیں انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں