ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایس پی آر کا اعلامیہ زمینی صورتحال کے ادراک پر مبنی نہیں،تحریک انصاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئی یس پی آر کے اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایس پی آر کا اعلامیہ زمینی صورتحال کے ادراک پرمبنی نہیں، ہم انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی سے عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکے کے مخالف رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیاسی نظریے اور فلسفے کو عوام میں غیر معمولی تائید ملی، پی ٹی آئی اپنی ساخت، نظریے اور منشورکے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے جو پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پرکاربند رہ کر مقاصد کے حصول پریقین رکھتی ہے، پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

 اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوامی ردعمل بہت سے عوامل سے جڑا ہے، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی نے بھی تلخی پیدا کی، عمران خان نے شفاف انتخابات کے ذریعے سیاسی وانتظامی بحران کا حل پیش کیا، پی ٹی آئی افراد اور اداروں کویکساں طورپرقانون کی تابعداری کا پابند سمجھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں