ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی خفیہ ایجنسی را،بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب 

اسلام آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی را،بھارتی میڈیا اوربلوچ دہشت گردوں کاگٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔

مودی سرکارنے بلوچستان کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر پراپیگنڈا کے لیے بھارتی صحافیوں کا استعمال کیا، بھارتی صحافی کے بلوچ دہشتگردوں سے ہمسایہ ملک میں موجود سہولت کاروں کے ذریعے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے بلوچستان ڈیسک کے انچارج کرنل اشوک سے براہ راست رابطے میں رہنے والا بھارتی صحافی منیش رائے بلوچستان کے پرامن نوجوانوں کو بہکانے اور بلوچستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے مختلف پمفلٹس اورتربیتی دستاویزات کو پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

منیش رائے نے متعدد بلوچ دہشتگردوں سمیت اعلی قیادت کے انٹرویوز بھی کئے ہیں جن میں بلوچ لبریشن فرنٹ کے گوہرام بلوچ،بلوچ نیشنل آرمی کے گلزارامام شمبے اوربلوچ لبریشن آرمی کیحربیارمری شامل ہیں۔

منیش رائے ہمسایہ ملک میں موجود بلوچ دہشت گرد گروپوں کے سہولت کارعبدالجبار کریم زئی عرف راج دفتر کے ذریعے انٹرویو حاصل کرتا ہے۔

منیش رائے تشدد کو فروغ دینے والے بلوچ دہشت گرد گروپوں کی جانب سے پروپیگنڈا رپورٹس مرتب کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں