ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر، باڑہ بازار کے مین کمپائونڈ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ،ایک پولیس اہلکار شہید ،10زخمی

ضلع خیبر:خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ بازار کے مین کمپائونڈ کے مین گیٹ پرخود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکہ دوران تلاشی ہوا۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے دوران تلاشی ایک شخص کو روکا گیا تواس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ شہید اہلکار کی نعش اور زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ مین کمپائونڈ کے اندر تھانہ باڑہ، سی ٹی ڈی کا سیل ، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ ،تحصیلدار باڑہ اوردیگر دفاتر بھی ہیں۔ دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ ZS

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں