ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری اسکولوں میں ممنوعہ کتابیں نہیں ہونی چاہئیں: اٹل ڈلو

سری نگر/چیف سیکریٹری اٹل ڈلو نے کہا ہے کہ کتابوں کی جانچ ایک معمول کا عمل ہے اور اگر کوئی کتاب ممنوعہ قرار دی گئی ہو تو اسے سرکاری اسکولوں میں نہیں رکھا جانا چاہیے۔شیتل ناتھ مندر، کرال کھڈ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اٹل ڈلو سے 42 ہزار کتابوں پر پابندی عائد کیے جانے اور مستقبل میں مزید کتابوں کو ممنوعہ فہرست میں شامل کیے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں سوال کیا گیا۔اس پر چیف سیکریٹری نے کہا، ’’یہ ایک معمول کا عمل ہے۔ اگر کوئی کتاب ممنوعہ ہے تو اسے سرکاری اسکولوں میں نہیں رکھا جانا چاہیے۔‘‘
انہوں نے شیتل ناتھ مندر کو کشمیر کے مشترکہ ثقافتی ورثے کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تاریخی مقامات کا تحفظ کرنا اور ان کی میراث آئندہ نسلوں تک پہنچانا پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا، ’’یہ ہمارا ورثہ ہے اور بحیثیت معاشرہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ورثے کی حفاظت کریں اور اسے آنے والی نسلوں تک پہنچائیں۔‘‘
چیف سیکریٹری نے بتایا کہ یہاں جنم اشٹمی اور بسنت پنچمی سمیت متعدد پروگرام منعقد ہوتے تھے، جبکہ مقامی برادری کے لوگ بھی یہاں اجتماعی اور سماجی تقریبات کے لیے جمع ہوتے تھے۔انہوں نے مندر کی دیکھ بھال کرنے پر سناتن دھرم سبھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1991 میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد مندر کی دوبارہ مرمت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں